برطانوی وزیراعظم کے استعفیٰ پر ٹوئٹرپر ’’کیمرون سے سیکھونواز‘‘ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل

امجد خان ٹوئٹر پر کہتے ہیں کہ محترم نواز شریف، اسے جمہوریت کہتے ہیں جہاں عوامی رائے کا احترام کیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل
یورپی یونین سے علیحدگی پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد  ٹوئٹر پر#کیمرون_سےسیکھو_نواز ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا۔
برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد سے ٹوئٹر پر لوگوں کی جانب سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے اور مسلسل 10 گھنٹے سے زائد وقت تکBrexit# ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جب کہ برطانوی وزیراعظم کے استعفیٰ کا موضوع پاکستان میں بھی خوب زیر بحث ہے جس کے بعد ٹوئٹر پر #کیمرون_سےسیکھو_  نواز بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔
امجد خان ٹوئٹر پر کہتے ہیں کہ محترم نواز شریف، اسے جمہوریت کہتے ہیں جہاں عوامی رائے کا احترام کیا جاتا ہے۔
Dear Nawaz Sharif,
This is called democracy where peaple opinion is respected.
طیب میر لکھتے ہیں کہ نوازشریف کو یہ کہنا ہی غلط ہے کیوں کہ اگر انہوں نے سیکھنا ہوتا تو ان کے لیے جدہ کے 8 سال ہی کافی تھے۔
یہ کہنا ھی غلط ہے کہ کیونکہ اگر سیکھنا ہی ہوتا تو جدہ کے آٹھ سال کافی تھے
اظہر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ قوموں کو چند سال میں ہی نئی لیڈرشپ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ترقی پذیر ممالک میں 4 صدیوں میں بھی نئی لیڈرشپ کی ضرورت پیش نہیں آتی۔
A developed country needs new leadership in few years but a under-developed one doesn't necessitate in 4-decades
الیکزینڈر ممتاز نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو مخاطب کرتے  ہوئے کہا کہ اب نوازشریف کڈنی کی سرجری کے لیے بیرون ملک جائیں گے اور وہاں نئے بال لگوائیں گے اور پھر اس کے بعد آنکھوں کی سرجری کے لیے جائیں گے لیکن استعفیٰ نہیں دیں گے۔
Oh no @MaryamNSharif now PM will go out for kidney surgery & would get new hair, then eye surgery, he wont resign i knw 
سید عادل حسین نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ  اگلے 2 ماہ نوازشریف کے لیے آخری ماہ ہوں گے اس کے بعد وہ دھرنے کے دوسرے سیشن کے دوران مستعفیٰ ہوجائیں گے۔
Nawaz Sharif will give Resignation during the Dharna season next 2 month will be the last month of Sharifs .
دوسری جانب ٹوئٹر پر یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے فیصلے پر لوگ اپنی رائے کا اظہار کچھ اس طرح کررہے ہیں۔
ٹوئٹرپر اماندا الیگزینڈرکہتی ہیں کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی صرف معیشت کے لئے نہیں بلکہ یہ غیرملکیوں سے نفرت کا اظہار ہے۔
امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کہتے ہیں برطانیہ کا یورپی یونین سے علیحدہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا، ریفرنڈم سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح آدھی قوم اپنے خلاف ہی ووٹ دینے پر مجبور ہوئی۔
No matter the outcome,  polls demonstrate how quickly half of any population can be convinced to vote against itself. Quite a lesson.

کریزی اسٹوف نے برطانیہ کا یورپی یونین سے الگ راستہ اختیار کرنے کا اظہار تصویر کی شکل میں کیا گیا ہے جس پر ان کا کہنا ہے کہ صرف ایک مذاق ہی ہمیں محفوظ بنا سکتا ہے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates