مٹیاری کے قریب ڈمپر کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

مٹیاری: سعید آباد کے قریب ڈمپر کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مٹیاری میں سعید آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر ٹینکر نے گاڑی کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ڈمپبر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، حادثے کا شکار بدقسمت خاندان میر پور خاص سے خیر پور جارہا تھا۔
No comments:
Post a Comment