
کراچی: دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو ان کے والد غلام فرید صابری کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے معروف قوام امجد فرید صابری کوکراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں ان کے والد غلام فرید صابری کے پہلو میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس سے قبل لیاقت آباد کی مرکزی شاہراہ پر امجد صابری کی نمازجنازہ سجادہ نشین بابا گنج شکر احمد مسعود چشتی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت سماجی، سیاسی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
No comments:
Post a Comment