سعودی عرب میں 500 پاکستانی اقامہ ختم ہونے پر مشکلات کا شکار

متاثرین سحری اورافطارمیں صدقہ خیرات لینے پر مجبورہیں،وطن واپسی کے اقدام کی اپیل۔ فوٹو: فائل
دمام: سعودی عرب کے شہر دمام میں 500 پاکستانی اقامے کی میعاد ختم ہونے کے بعد شدید مشکلات کاشکارہیں، متاثرین کے پاس کھانے پینے کی اشیاختم ہوگئیں اور وہ سحری اورافطارمیں صدقہ خیرات کا کھانا کھانے پر مجبورہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ دمام میں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں، سعودی حکومت سے معاملہ حل کرنے کے لیے اقدام کرنے کی درخواست کی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ دمام میں پھنسے ملازمین کے تعداد110 ہے، یہاں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک کے شہری بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates