چینی خاتون کا معذور شوہر کی خدمت کے لیے انوکھا طریقہ

چینی خاتون کا معذور شوہر کی خدمت کے لیے انوکھا طریقہ

چینی خاتون نے معذور شوہر سے طلاق لے کر نئے شوہر کے ساتھ اس کی خدمت شروع کردی۔
بیجنگ: چین میں ایک خاتون نے اپنے معذور شوہر سے طلاق لے لی اوراپنے دوست سے شادی کرکے اس کے ساتھ اپنے پہلے شوہر کی خدمت اور دیکھ بھال شروع کردی۔
چین کے صوبے شانکسی کے رہائشی جوٹے نے 1996 میں شادی کی تھی اور ایک لڑکی اور ایک لڑکے کی پیدائش کے بعد 2002 میں شوہرحادثے میں کمر سے معذور ہوگیا لیکن اس کی بیوی اور بچوں نے اس کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔
شوہر کو اپنی بیوی کی خوشی عزیز تھی اور وہ اسے بار بار طلاق لینے کا کہتا رہا تاکہ کوئی دوسرا شخص اس کی معاش اور رہن سہن کا خیال رکھ سکے لیکن وفادار بیوی نے شوہر سے طلاق نہ لی۔ تاہم 2009 میں شوہر کے اصرار پر بیوی نے اس سے طلاق لے کر اپنے ایک دوست سے شادی کرلی لیکن حیرت انگیز طور پر اس نے اپنے سابق شوہر کو نہیں چھوڑا بلکہ اپنے نئے شوہر کے ساتھ مل کر اس کی خدمت میں لگ گئی۔
اب یہ خاندان ایک ہی چھت تلے رہتا ہے۔ خاتون کا نیا شوہر بھی اس کی بیوی کے سابق شوہر کا خیال رکھتا ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بھی خوش ہے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates