منتخب نمائندےعوامی مسائل کےحل کیلئےتمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں، شہبازشریف

موجودہ حکومت عوام کو ہرسطح پر ریلیف فراہم کر رہی ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل
 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ منتخب نمائندےعوامی مسائل کےحل کیلئےتمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی گاڑی پٹری پرچڑھ چکی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان محفوظ اورترقی یافتہ ملک بن رہا ہے۔ ترقی کے ثمرات سے عام آدمی بھی مستفید ہو رہا ہے، اس کے علاوہ عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کااعتراف کررہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کر رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لئےتمام تر توانائیاں بروئے کارلائیں۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates