جعلی دستاویزات کے ذریعے ویزے کا حصول؛ امریکی سفارتخانے آنے والے 8 ملزم دھرلئے گئے

گرفتار ملزمان جعلی ویزوں اور دستاویزات کی تیاری میں ملوث ہیں، ایف آئی اے حکام: فوٹو:فائل
 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے جعلی دستاویزات کے ذریعے امریکی ویزا دلانے والے ایک ایجنٹ سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد میں جعلی دستاویزات کے ذریعے ویزہ دلانے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے تمام افراد جعلی دستاویزات کے ساتھ ویزہ فارم جمع کرانے امریکی سفارت خانے آئے تھے، جن میں سے ایک ان کا ایجنٹ بھی تھا۔
ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارکئے گئے ملزمان کی شناخت طاہر، کامران زمان، عمار تبسم، شعیب، خاقان، عبدالمنان اورابرار کے نام سے ہوئی ہے، ان میں سے 6 کا تعلق آزاد کشمیر جب کہ ایک ایک راولپنڈی اورنارووال کے رہائشی ہیں اوریہ تمام افراد ویزوں کے لیے جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت میں انسانی اسمگلروں اورجعلی سفری دستاویزات کے ذریعے سادہ لوح لوگوں سے لاکھوں روپے اینٹھ کر انہیں بیرون ملک جھانسہ دینے والوں کے خلاف انتہائی مربوط انداز میں کارروائی کی جارہی ہے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates