چونگ چنگ: چین کے شہر چونگ چنگ کے شاپنگ سینٹر میں ایسکلیٹر کی مرمت کرتے ہوئے انجینئر خود اس میں پھنس کر شدید زخمی ہوگیا۔
شاپنگ سینٹر میں چلتی ہوئی سیڑھیاں خریداروں کی آسانی کے لیے بنائی جاتی ہیں تاکہ انہیں زحمت نہ ہو اور وہ باآسانی پوری عمارت میں اوپر نیچے جا سکیں۔ لیکن اگر چلتے ہوئے راستے میں کسی خرابی کے باعث یہ ٹوٹ جائے اور انسان اس کے اندر گر جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
ایسا ہی کچھ ہوا ایک چینی انجینئر کے ساتھ جو ان چلتی ہوئی سیڑھیوں یعنی ایسکلیٹر کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک اس کا کچھ حصہ نیچے گر گیا اور انجینئر ایسکلیٹر کے اندر پھنس گیا۔ ایسکلیٹر کو بروقت بند کر دینے سے انجینئر کی جان ضرور بچ گئی لیکن یہ حادثہ اسے شدید زخمی کر گیا۔ امدادی کارکنوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انجینئر کو ایسکلیٹر سے زندہ نکال کر اسپتال پہنچایا۔ اس حادثے نے شاپنگ مال میں موجود افراد کے رونگھٹے کھڑے کر دیے۔
No comments:
Post a Comment