طاہر القادری کئی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں :رانا ثنا اللہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ طاہر القادری کئی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ لندن ٹرسٹ میں تمام ٹرسٹیز طاہر القادری کے بیٹے اور بہوئیں ہیں ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ طاہر القادر ی کے اہل خانہ مختلف خیراتی اداروں کے ٹرسٹی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اور ان کے بچوں کے نام پر 4کروڑ 20لاکھ ڈالرز کی جائیدادیں ہیں جو کہ کینیڈا ،بیلجیئم،ڈنمار ک اور لندن میںخریدی گئی ہیں ۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہاکہ طاہر القادری کی د و درجن سے زائد ممالک میں جائیدادیں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری بتائیں کہ ان کی درجن بھر آف شور کمپنیوں کے بارے اب کون جواب دے گا۔ انہوں نے عوامی تحریک کے سربراہ سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ اتنی زیادہ جائیدادیں اور آف شور کمپنیاں بنانے کیلئے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates