چوہدری نثار کا وزیراعظم بننے کا منصوبہ ناکام ہوگیا، بلاول بھٹوزرداری

وزیراعظم کی بیماری سےفائدہ اٹھانے کی یہ بری شکل ہے،بلاول بھٹوزرداری کاٹوئٹ فوٹو: فائل
 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے نواز شریف کی بیماری کا فائدہ اٹھانے ہوئے خود وزیر اعظم بننے کا منصوبہ بنایا جو ناکام ہوگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم بننے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکا، وزیر اعظم بننے کے لیے ان کی مہم ناکام ہونے کے اب وہ جھنجھلا گئے ہیں، چوہدری نثار کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کی بیماری سے فائدہ اٹھانے کی یہ بہت بری شکل ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا گزشتہ روز لندن کےایک اسپتال میں دل کا آپریشن ہوا ہے اور وہ اس وقت بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ان کی جگہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارحکومتی معاملات چلا رہے ہیں۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates