کیا روزے کی حالت میں ٹیکہ لگوایا یا آنکھ میں دواڈالی جاسکتی ہے ، فتویٰ آگیا

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں اسلامی امور کے مفتی اعظم ڈاکٹرعلی احمد مشیل نے فتویٰ دیاہے کہ روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے یا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ 
اماراتی میڈیا کے مطابق ایک سوال کے جواب میں مفتی اعظم کاکہناتھاکہ فقہ حنفی اور شافعی کے مطابق آنکھوں میں قطرے ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتاحتیٰ کہ گلے میں بھی اس کا ذائقہ کیوں نہ محسوس ہو،اس کی وجہ یہ ہے کہ آنکھ خوراک یا مشروب لینے کی جگہ نہیں جس سے کوئی چیز گلے میں پہنچ سکے ۔ اُنہوں نے کہاکہ روزہ جسم کے کھلے حصوں مثلاً منہ ، ناک اور کانوں کے ذریعے کچھ کھانے یا لینے سے روزہ ٹوٹتاہے ۔ 
ڈاکٹرعلی احمد کاکہناتھاکہ’ اسی طرح انجکشن سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا ، چاہے یہ رگوں میں لگایاجائے یامسلزمیں اوراس کا ذائقہ ہویا نہ ہو‘۔اُنہوں نے واضح کیا کہ جسم میں خوراک یا مشروب ڈالنے کیلئے خصوصی طورپر انجکشن کے استعمال سے معدے تک چیز پہنچائی جاسکتی ہے جیسے کہ کسی مریض کو خوراک دی جاتی ہے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates