سٹاک مارکیٹ خسارے کا شکار،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 55 پوائنٹس کی کمی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ہفتے کے دوسرے روز مسلسل سٹاک مارکیٹ خسارے کا شکار رہی ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 55 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے ۔
منگل کو ہونے والے کاروبار میں سٹاک مارکیٹ مندی کا رجحان رہی ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس خسارے کے ساتھ 38 ہزار 415 پوائنٹس پر بند ہوا ہے ۔ آ ج کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9 کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار 680 شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن کی ٹریڈنگ ویلیو 6 ارب 60 لاکھ 46 ہزار 948 روپے تھی ۔ آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 313 کمپنیوں کے حصص کے سودے ہوئے جن میں سے 111 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 175 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 27 کمپنیوں کے حصص میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ۔
منگل کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کے آل شیئر انڈیکس، کے ایس ای 100 انڈیکس، کے ایم آئی 30 انڈیکس ، کے ایس ای 30 انڈیکس اور آل شیئر اسلامک انڈیکس میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 45 لاکھ 39 ہزار 210 شیئرز کے 57 ہزار 899 سودے ہوئے جن کی ٹریڈنگ ویلیو 8 ارب 25 کروڑ 33 لاکھ 78 ہزار 148 روپے رہی ۔

No comments:
Post a Comment