حمزہ عباسی کا قادیانیوں کے بارے میں ٹی وی پروگرام کرنے کا اعلان، ہنگامہ کھڑا کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے قادیانیوں کے بارے میں ٹی وی پروگرام کرنے کا اعلان کرکے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا ہے۔ 
نجی ٹی وی آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ آخری روزے میں میں دو ایسی چیزوں کے بارے میں بات کروں گا جن کے بارے میں مجھے چینل انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس بارے میں آخرے روزے میں بات کریں۔ ایک تو میں احمدیوں (قادیانیوں) کے بارے میں بات کروں گا جبکہ دوسرا میں توہین رسالت ﷺ کے قوانین کے حوالے سے بات کروں گا۔
حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ احمدیوں کے بارے میں بات کرنے پر مجھے احمدی سمجھا جاتا رہا ہے حالانکہ میں ایک سنی مسلمان ہوں۔ حمزہ عباسی نے پروگرام میں شریک علما کرام سے سوال کیا کہ کیا ریاست کو حق پہنچتا ہے کہ وہ کہہ سکے کہ گروہوں میں مسلم اور کافر کی تفریق کرے۔ اگر کوئی کہتا ہے کہ وہ حضور ﷺ کو آخری نبی نہیں مانتا تو اس بات پر علما کرام بات کریں گے کیونکہ یہ علمی بحث ہے سیاسی نہیں اور ریاست کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس کو غیر مسلم قرار دے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates