نواز شریف لازمی فوج سے ٹکرائینگے، عہدہ چھوڑنے کا پیغام بھجوا دیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عہدہ چھوڑنے کا پیغام دیدیا گیا ہے۔ان کو یہ پیغام ان قوتوں ے دیا جو پہلے بھی ایسے پیغامات بھیجتی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”جی فار غریدہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ضدی ہیں واپس آئینگے لڑیں گے اور مریں گے ۔وہ جنرل کرامت جیسے آرمی چیف کے ساتھ نہیں چل سکے تو اب بھی نہیں چلیں گے۔نواز شریف لازمی طور پر فوج سے ٹکرائینگے۔انہوں نے کہا کہ حالات بتا رہے ہیں کہ حالات ٹھیک نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں کو جانا ہی ہوگا۔ اسحاق ڈار کے بیرون ملک اثاثے ثابت ہونگے۔طاہرالقادری چلے بھی گئے تو اپوزیشن سڑکوں پر ہوگی۔ اس سال جولائی سے ستمبر تک حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔یہ سال ان کا آخری سال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان ہاوس تبدیلی کا امکان کم ہے۔نواز شریف کی ملکی معاملات میں دلچسپی نہیں ہے۔پاکستان کو جلا وطن وزیراعظم کی کوئی ضرورت نہیں ۔اگر 26جون سے 6جولائی تک ٹی او آرز پر کوئی حل نہ نکالا گیا تو لڑائی ہوگی۔پاناما لیکس اللہ کی طرف سے اس ملک کو ایک تحفہ ملا ہے جس کے ذریعے ان سے جان چھوٹ جائے گی۔جب جنرل رضوان نے نواز شریف کو پستول دیا تو میں نے کہا تھا کہ یہ خود ہی پستول سے گولی مار لے گا اب یہ وقت آگیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف یا چودھری نثار کو لایا گیا تو میں ووٹ دوں گا اسحاق ڈار کو ووٹ دینا ایسے ہی ہے جیسے ووٹ کوضائع کر دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بھی اس بار اپوزیشن کے ساتھ مل کر لڑے گی۔ بلاول بھٹونے کہا ہے کہ اب کی بار ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔نواز شریف کو ہر حال میں بھگانا ہے۔شہباز شریف مشرف کو بھی گولی دینے میں کامیاب ہوا تھا اب بھی گولی دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسحاق دار کی تقریر کے وات جس طرح ان کے ارکان اٹھ کر گئے اس سے صاف ظاہر ہے کہ ن لیگ میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔قومی اسمبلی میں 40سے 45لوگ تو کنفرم ہیں لیکن یہ 80بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان یا اے این پی ان کو کیا سہارا دینگے وہ تو خود بے سہارا ہیں۔ دونوں باپ بیٹے(مولانا مفتی محمود اور فضل الرحمان) بڑے سیانے ہیں لیکن ایک غلط شارٹ ان کے والد مولانا مفتی نے بھی کھیلی ایک اب ایک غلط شارٹ فضل الرحمان نے بھی کھیلی ہے۔اسفند یار کا کیا ہے اس کا بیٹا تو خود ایک ریفرنس میں ملوث ہے ۔ جب چاہیں گے وہ بدل جائینگے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates