لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہمپشائر میں ٹریننگ سیشن کا آغاز ہو گیا۔جو کہ دو ہفتے تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغازہو گیا ہے۔قومی ٹیم کا یہ پریکٹس سیشن دو ہفتے تک جاری رہے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پریکٹس سیشن کے پہلے روز قومی ٹیم نے کوچ مکی آرتھر کی رہنمائی میں روز باول سٹیڈیم میں دوگھنٹوں تک پریکٹس کی۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق پر امید ہیں کہ وہ بیس سال بعد برطانوی سرزمین پر انگلینڈ کو شکست دیں گے۔انہوں نے قومی ٹیم کی باولنگ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی باولرز انگلینڈٖ کی بیٹنگ لائن کو ڈسٹرب کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔پریکٹس کے دوران فاسٹ باولر عامر نے باولنگ کے جوہر دکھائے۔سیریز کا باقاعدہ آغاز 14جولائی سے ہو گا

No comments:
Post a Comment