پنجاب بھر میں گندے پانی کے جوہڑوں ا ور فلتھ ڈپوﺅں پر مچھر و مکھی مار سپرے کی ہدایت

فیصل آباد(اے پی پی )حکومت پنجاب نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے تمام علاقوں میں بالعموم اوربعض مقامات پر گندے پانی کے جوہڑوں اور فلتھ ڈپوﺅں پر فوری طور پرمچھر و مکھی مار سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتا یا کہ محکمہ صحت کے افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سپرے کےلئے مؤثر دوا استعمال کی جائے تاکہ ا سکے مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام افسران پر واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی جگہ پر کوئی غفلت پائی گئی تو ذمہ داران کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates