ملک بھر سے آم کی 1 اعشاریہ 6 ملین ٹن پیداوار متوقع


    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) رواں سیزن میں ملک بھر سے 1 اعشاریہ 6 ملین ٹن آم کی پیداوار متوقع ہے۔
    حکومتی حکام کے مطابق رواں سیزن کے دوران آم کی برآمدکا ہدف ایک لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے جس سے75 ملین ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ ملے گا۔ گزشتہ دنوں آسٹریلیا نے بھارتی آم مسترد کرتے ہوئے پاکستانی آم کو ترجیح دی ہے جبکہ آم کے حالیہ برآمدی سیزن کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا، کینیڈا، یورپ اور اسکینڈے نیوین ممالک کو آم کی برآمد کی جارہی ہے۔

    No comments:

    Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

    https://www.geo.tv/election/candidates