قندیل بلوچ ہوٹل میں تعویزلینے آئی :مفتی عبدالقوی، بیٹھ کر باتیں ہوں گی:قندیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیلفیز کے سامنے آنے کے بعد مفتی عبدالقوی نے قراردیاہے کہ قندیل بلوچ از خود تعویذ لینے ہوٹل آئی تھیں ، جادواور نظربد کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ،کچھ وظائف پوچھے اور بتایاکہ روزے رکھ رہی ہوں اور کچھ مسائل بھی پوچھے ۔اُنہوں نے بتایاکہ قندیل بلوچ کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش ہے اور پارٹی کے مذہبی ونگ کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے ملاقات کی سفارش کرنے کی درخواست کی ۔
مفتی عبدالقوی کے موقف پر قندیل بلوچ نے کہاکہ ان باتوں پر خوشی بھی ہورہی ہے اور دکھ بھی ، یہ باتیں مفتی عبدالقوی کے ساتھ بیٹھ کر ہوں گی ، کوئی مفتی کے کہنے پر روزے کیوں رکھے گا؟ روزے اور نماز ہر مسلمان پر فرض ہیں ، مفتی کو نہیں بلکہ اللہ کو جواب دہ ہیں ۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates