رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 48 کروڑ ڈالر رہا : سٹیٹ بینک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یوں مجموعی خسارہ 2 ارب 48 کروڑ ڈالر رہا ہے ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2015-16 کے پہلے 11 ماہ میں تجارتی خسارے میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور تجارتی خسارہ 16ارب 38 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے ۔ رواں مالی سال کے دوران 11 ماہ میں برآمدات میں 1 ارب 84 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اور مجموعی برآمدات 20 ارب 13 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ رواں سال 36 ارب 51 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates