قندیل بلوچ نے دوپٹہ نہ ہونے پر ٹوپی لینے کی درخواست کی ، خود اجازت دی: مفتی عبدالقوی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مذہبی سکالر اور پی ٹی آئی کے مذہبی ونگ کے صد رمفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کی ملاقات کی سیلفیوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچارکھی ہے اور اس دوران طرح طرح کے انکشافات بھی ہورہے ہیں ، مفتی عبدالقوی نے بتایاکہ قندیل نے کہاکہ چونکہ سرپر دوپٹہ نہیں ہے ، آپ اجازت دیں تو آپ کی ٹوپی پہن لوں ، مجھے خیروبرکت ہوگی توفوری اجازت دیدی ، اس کے بعد تصاویربنائیں ۔
سیلفیز سامنے آنے کے بعد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے بتایاکہ ’ایک ٹی وی پروگرام میں تذکرہ کے دوران محترمہ نے بتایاکہ وہ کراچی رہتی ہیں ، ، میں نے کہاکہ چاند دیکھنے آتاہوں تو محترمہ نے کہاکہ آپ میرے ہاں تشریف لائیں گے ،میں نے کہاکہ ایک شرط پرآﺅں گاکہ آپ رمضان کے پورے روزے رکھے ، انہوں نے وعدہ کیاکہ رمضان کے پورے تیس روزے رکھوں گی ،کل اور پرسوں فون آیاکہ ملاقات کیلئے آناچاہتی ہوں ، کل ڈیڑھ بجے تشریف لائیں ، پہلے تو کہاکہ شکریہ اداکرناچاہتی ہوں۔اُنہوں نے بتایاکہ قندیل بلوچ کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش ہے اور پارٹی کے مذہبی ونگ کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے ملاقات کی سفارش کرنے کی درخواست کی ۔مفتی عبدالقوی کاکہناتھاکہ وہ نہیں سمجھتے کہ کوئی قابل اعتراض چیز ہے ، ان کی موجودگی میں کوئی ایسی تصویر نہیں بنی ، مذہبی رہنماءکی حیثیت سے میرا ہرایک سے محبت کا رویہ ہے ،اگر وہ کوئی ایسی تصاویر جاری کررہی ہیں تو وہ اپنی شخصیت سامنے لارہی ہیں ، ماضی میں بھی آفریدی سے متعلق وہ کوئی بیانات دیتی رہیں ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی تاہم قندیل بلوچ کے فیس بک پیج پر لکھاگیاکہ وہ ایسے مفتیان کرام کو بے نقاب کررہی ہیں ۔
دوسری طرف قندیل بلوچ نے کہاکہ مفتی عبدالقوی نے بتایاکہ ’ لڑکی پردے میں اچھی لگتی ہے ، سرڈھکا ہوناچاہیے اور بال بھی نظرنہیں آنے چاہیں ، اسی وجہ سے اُنہوں نے اپنی ٹوپی سرپر پہنادی،مفتی اب بھی جوان ہیں ، ان کا دل کرسکتاہے کہ کسی بھی جوان حسینہ کو وہ پروپوز کرسکتے ہیں‘۔ عمران خان سے متعلق سوال کے جواب میں قندیل بلوچ کاکہناتھاکہ عمران کی جگہ میری لائف میں کوئی نہیں لے سکتا، جتنے پاپڑبیلے ، وہ سب کے سامنے ہیں ، عمران کو ایسی تصاویر سے خوشی ہونی چاہیے کہ ان کی ہونیوالی بیوی ایسی ذہین ہے کہ ملاو¿ں کو ایکسپوز کررہی ہیں جوشایدان کی پارٹی کے کسی ونگ کے صدر بھی ہیں ۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates