چیف جسٹس کا بیٹا ہمارا بھی بیٹا ہے، بازیابی ہم سب کیلئے اہم ہے : وزیر اعلیٰ سندھ


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا بیٹا ہمارا بھی بیٹا ہے اور اس کی بازیابی ہمسب کیلئے اہم ہے ۔
سندھ میں امن و امان اور اویس علی شاہ کے لاپتہ ہونے کے بعد اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے حکام کوکراچی اور سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ ایک ہفتے کے اندرآپریشن کے نتائج دیے جائیں ۔
اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال ، وزیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو ، آئی جی سندھ  اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے ۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ نےرینجرزاورپولیس سےایک ہفتےمیں آپریشن کی رپورٹ طلب کرلی۔ اجلا س میں وزیراعلیٰنےرینجرز،پولیس اورتمام سیکیورٹی اداروں کورابطےمیں رہنےاور جعلی نمبرپلیٹس اوراسلحہ کی نمائش کےخلاف کارروائی کی ہدایتبھی کی.
اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ جسٹس سجادعلی شاہ سےملاقات کیلئےہائی کورٹ پہنچ گئے اور انہیں بیٹے اویس شاہ کے اغواء کیسمیں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزیر داخلہ سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔
اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ کے بیٹے کے واقعے نے سب کو پریشان کر دیا ہے ۔
 ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے ذریعے عدالت پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم اجلاس میں اویس علی شاہ کی بازیابی کیلئے بلوچستان سے مدد لینے کی بات نہیں ہوئی ۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جرائم پیشہ افراد کو جلد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس واقعے کے بعد جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی آئیگی ۔ رینجرز کی کارکردگی سے کراچی کے حالات میں بہتری آئی ہے ۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates