جب بھی کوئی شریف فیملی کی غلط چیزوں کو نمایاں کرتا ہے تو یہ ان کے خلاف بلیک میلنگ پر اتر آتے ہیں، عمران خان. فوٹو؛ فائل
سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین تحریری طور پر واضح کر چکے ہیں کہ انھوں نے کسی سے بھی قرضے معاف نہیں کروائے اور وہ غلط الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہے، اگر ان کے پاس کسی کے غلط کام کے ثبوت ہیں تو انھیں اس کے خلاف ایکشن لینا چاہیئے اور معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیئیں۔JKT has given documentary proof of no loan write offs & will be seeking legal action against those hurling false accusations against him.— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 27, 2016
پاناما لیکس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ آف شور کمپنیوں میں اکاؤنٹس پر وضاحت کے بجائے شریف فیملی اپنے سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنے کے لئے حکومتی مشینری کا استعمال کر رہی ہے۔PMLN is the govt & if they have evidence of wrongdoing against any one they should probe & prosecute not blackmail opponents.— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 27, 2016
یہ شریف فیملی کی مخصوص حکمت عملی ہے کہ جب بھی کوئی ان کی غلط چیزوں کو نمایاں کرتا ہے تو یہ ان کے بلیک میلنگ پر اتر آتے ہیں۔Instead of clarifying their position & contradictions on off shore accts/properties, Sharifs using govt machinery to blackmail pol opponents— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 27, 2016
Typical Sharif strategy: when their wrongdoings exposed, they target political opponents through innuendos & blackmail.
—
No comments:
Post a Comment