جو طبقہ پاکستان کا خون نچوڑ رہا ہے ہم نے اسکے خلاف علم بلند کیا ہے، شاہ محمود قریشی:فوٹو:پی ٹی آئی پیج
ایکسپریس نیوزکے مطابق شاہ محمود قریشی کی قیادت میں “کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ” مارچ ائیرپورٹ سے اندرونِ سندھ کے لئے روانہ ہوگیا۔ کراچی سے شروع ہونے والا پی ٹی آئی کا یہ مارچ 29 اپریل کوسکھر پہنچے گا۔ 30 مارچ کو عمران خان سکھر میں مارچ کا حصہ بنیں گے جس کے بعد ان کی قیادت میں یہ مارچ پنجاب کے شہر رحیم یار خان پہنچ کراختتام پذیر ہوگا۔
کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات اور مارچ کے آغاز پر اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی پاکستان کو بچائیں گے، جو طبقہ پاکستان کا خون نچوڑ رہا ہے ہم نے اس کے خلاف علم بلند کیا ہے، قیام پاکستان کے بعد سے اب تک چلائی گئی تمام اہم تحاریک میں سندھ کا کردار سب سے اہم رہا ہے، اسی لئے کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مارچ کا آغاز بھی سندھ سے ہی کیا گیا ہے۔ عوام قومی دولٹ لوٹنے والوں کااحتساب چاہتے ہیں، ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے کمیشن کو مسترد کردیاہے کیونکہ اس کمیشن کی تشکیل میں حکومت کی نیت نیک نہیں، پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کے حوالے سے 2 مئی کو اسلام آباد میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پرغورکیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment