بھارتی ہدایت کار کی کراچی آمد پر سول سوسائٹی کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ فوٹو: فائل
معروف بھارتی ہدایت کار کبیر خان پاکستان میں ’’ٹیکنالوجی کانفرنس‘‘ میں شرکت کے لیے آئے ہیں جہاں کراچی کے مقامی ہوٹل میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی کا احساس ہورہا ہے، کچھ ماہ قبل لاہور آیا تھا لیکن کراچی پہلی بار آیا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں میری فلم ’’فینٹم‘‘ پر پابندی لگی جس کی وجہ مجھے سمجھ آگئی ہے کہ وہ سیاسی فلم تھی۔
دریں اثنا سول سوسائٹی کی جانب سے بھارتی ہدایتکار کبیر خان کے خلاف مقامی ہوٹل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں انھوں نے سکونت اختیار کر رکھی تھی،مظاہرین نے ہاتھوں میں چارٹ اور بینرز اٹھا رکھے تھے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ کبیر خان نے بھارتی فلم’’فینٹم‘‘میں پاک آرمی کی کردار کشی کی ہے انھیں پاکستان سے نکالا جائے ۔
No comments:
Post a Comment