جلد کو تازہ اور جوان رکھنے والے 5 پھل


ویب ڈیسک: پھلوں میں قدرت نے لاتعداد خصوصیات رکھی ہیں جو جسم کو توانائی اور طاقت بخشتی ہیں لیکن اس کے علاوہ پھل انسانی جلد کو دلکش اور خوبصورت بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ان پھلوں میں کینو، سیب، پیپیتا، انار اور تربوز ایسے پھل ہیں جن کا استعمال جلد کو جوان رکھتا ہے۔
کینو یا مالٹا: کینو غذائیت اور وٹامنز سی سے بھرپور پھل ہے جو ہڈیوں کے گودے کو بنانے میں انتہائی مفید ہے جب کہ کینوکا جوس بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کرنے والا تسلیم کیا جاتا ہے۔ کینو کے جوس کو چہرے پر لگانے سے چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں دور ہوجاتی ہیں اور چہرے پر نکنلے والے دانے بھی اس سے دور ہوجاتے ہیں۔ کینو کے چھلکے بھی جلد کی خوبصورتی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates