خیبرپختونخوا حکومت کی ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت کی پیش کش

پاکستان کی اعزازی شہریت خوش اصلوبی سے قبول کرتا ہوں، ویسٹ انڈین کپتان۔ فوٹو:فائل
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کے بلے باز اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت کی پیشکش کی ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی پیشکش کی اور انہیں سیمی خان مخاطب کرتے ہوئے پشتو زبان میں پخیر راغلے بھی کہا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ان سے ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست کی تھی۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates