دباؤ
لیں گے نہ ٹی او آر تبدیل ہونگے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے
حکومت اپنے موقف پر ڈٹ گئی۔ زاہد حامد کہتے ہیں اپوزیشن کے پاس کرنے کو کچھ
نہیں رہا اس لئےشور مچا رہی ہے۔ انوشہ رحمان کا کہنا ہے جب تک عمران خان
کو شیروانی نہیں ملتی وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاناما کا ہنگامہ وہ بھی مسلسل
اپوزیشن فرنٹ فٹ پر آئی تو حکومت بھی ڈٹ گئی۔ وزیر قانون نے واضح کر دیا
کوئی دباؤ لیں گے نہ ٹی او آر بدلیں گے۔ اسلام آباد میں انتخابی اصلاحات
کمیٹی کے اجلاس کے دوران زاہد حامد بولے کہ تحقیقاتی کمیشن کو تمام
اختیارات دے دیئے اپوزیشن کے پاس کرنے کو کچھ نہیں اس لئے شور مچا رہی ہے۔
وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا جب تک عمران خان کو شیروانی نہیں ملتی تب تک
وہ مطمئن نہیں ہونگے۔
No comments:
Post a Comment