تحریک انصاف کے جلسے میں بدمزگی اور خواتین سے بدتمیزی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے تھے۔ فوٹو: پی ٹی آئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور سے تعلق رکھنے والا تحریک انصاف کا تحصیل کونسلر محبوب پارٹی قیادت کے حکم پر یوم تاسیس میں شرکت کے لئے اسلام آباد آیا تھا تاہم گزشتہ روز جلسے میں دھکم پیل کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تحصیل کونسلر کا پوری رات اسپتال میں علاج جاری رہا تاہم شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس کی میت کو اب ہری پور میں اس کے آبائی گاؤں منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے 20 یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ہونے والے جلسے میں بدمزگی اور خواتین سے بدتمیزی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے تھے۔
No comments:
Post a Comment