اب وائبر پر آپ اپنے دوستوں سے کی ہوئی چیٹنگ کو با آسانی چھپاسکتے ہیں۔ فوٹو؛فائل
یہی وجہ ہے کہ ان میں بھی نت نئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں تاکہ صارفین ان کی طرف متوجہ ہوسکیں۔ حال ہی میں واٹس ایپ نے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بھی پیش کی تھی تاکہ صارفین محفوظ طریقے سے پیغامات بھیج سکیں۔
اب کی بار وائبر نے اسمارٹ فونز پر چیٹ کو چھپانے کا نیا فیچر پیش کیا ہے۔ ”ہڈن چیٹ“ کے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ کسی بھی چیٹ کو چھپا سکیں گے۔ اس طرح وہ چیٹ لسٹ میں سے غائب ہو جائے گی۔ کسی چیٹ کو چھپانے کے لیے اس پر ٹچ کر کے رکھیں تو ایک مینو کھل جائے گا جس میں ’’ہائیڈ چیٹ‘‘ کا آپشن موجود ہو گا۔
No comments:
Post a Comment