ماسک میں انتہائی کم وزن 8.5 اونس کا کیمرا استعمال کیا ہے جو تصویر کو براہ راست ماسک پر ظاہر کرتا ہے۔
امریکا میں تیار کیے جانے والے ان ماسک کو ’’تھرمل ماسک‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں لگا انٹیلی جنس سسٹم ان ماسک تھرمل فائر فائٹر کو ریئل ٹائم میں متاثرہ فرد کی لوکیشن کے بارے میں آگاہ کرے گا اور وہ اسے آگ کے بلند شعلوں میں تلاش کرکے نکال سکے گا۔ کمپنی نے اس ماسک کےلیے انتہائی کم وزن یعنی 8.5 اونس کا کیمرا استعمال کیا ہے جو تصویر کو براہ راست ماسک پر ظاہر کرتا ہے جب کہ یہ تھرمل امیجزنو فریم فی سیکنڈ سے ماسک پر بنتے ہیں جس سے فائر فائٹر کو بآسانی لوکیشن معلوم ہوجاتی ہے، جب آگ بہت بڑھی ہو یا دھواں زیادہ ہوتو اس کمیرے کی دیکھنے کی طاقت کام کو آسان بنا دیتی ہے اور فائٹرز اپنا کام بھی انجام دیتا رہتا ہے۔
کمپنی کے انجیئنرز کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کی بدولت جان بچانے کا کام مزید تیز ہو سکے گا اور فائرفائٹرز خطرناک آگ میں بھی زیادہ رقبہ کور کر سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment