لیول 2 شوگر میں سماعت سے محرومی زیادہ عمر کے لوگوں میں ہونے کا خدشہ زیادہ پایا گیا ہے، تحقیق، فوٹو؛ فائل
امریکا میں کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ٹائپ 2 شوگر سماعت سے محرومی کا باعث بن سکتی ہے اور تحقیق کے دوران اس کے ٹھوس ثبوت سامنے آئے ہیں کہ شوگر کے مریضوں میں سے اکثر کو سماعت کے مسائل کا سامنا ہے۔ سنی ڈاؤن اسٹیٹ میڈیکل سینٹر کی خاتون محقق کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران شوگر اور سماعت کی محرومی کے درمیان گہرا تعلق پایا گیا اگرچہ سب مریضوں میں یہ بیماری موجود نہیں تھی۔
محقق کے مطابق شوگر لیول 2 شوگر سے سماعت سے محرومی زیادہ عمر کے لوگوں میں ہونے کا خدشہ زیادہ پایا گیا ہے جب کہ بعض محققین کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے کیوں کہ سماعت سے محرومی شوگر کی قسم کے لحاظ سے مختلف مریضوں میں مختلف ہوسکتی ہے جب کہ بیماری مینجمنٹ فیکٹرز بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment