ڈاکٹر طاہر القادری کا 17 جون کو لاہور میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

سانحہ ماڈل ٹاون کو دو سال ہو چکے ہیں لیکن ہمیں اب تک انصاف نہیں ملا، سربراہ پاکستان عوامی تحریک فوٹو: فائل
 لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 17 جون کو مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کینیڈا سے لاہور ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے   ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کو 2 سال ہو چکے  لیکن انصاف کے حصول کے لیے وہ جہاں سے چلے تھے آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔ وہ حکومتی دہشت گردی پر عدل و انصاف کے لیے ہر جگہ گئے لیکن حصول انصاف میں ناکام رہے، یہاں تک کہ واقعے کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن کی رپورٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ 15 جون کو وطن واپس آئیں گے اور 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق کارکنوں کی دوسری برسی کے موقعے پر لاہور کے مال روڈ پر احتجاجی دھرنا دیں گے۔ انصاف کے لیے پرامن احتجاج ان کا حق ہے، وہ اس دھرنے کے پرامن ہونے کی خود ضمانت دیتے ہیں لیکن اگر حکومت پنجاب نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے علاوہ مظلوموں کو انصاف دلانا بھی آرمی چیف کی ذمہ داری ہے، انہوں نے ہمیں انصاف دلانے کا وعدہ کیا تھا ، وہ اپنے وعدے کو پورا کریں۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates