کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کی مقامی عدالت نے مرغے چوری کیس میں تین ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی عدالت میں مرغے چوری کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمے میں ملوث 3ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جار ی کر دیے ۔
مدعی ولیم گل نے موقف اختیار کیا کہ تین ملزمان نے اس کے پانچ مرغے چوری کیے اور جب اس نے ملزمان سے واقعے کے بارے میں پوچھا توا نہوں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ اس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف تھانے میں درخواست دی تھی مگر پولیس نے سنی ان سنی کر دی جس کے بعد اس نے مقدمے کے اندراج کیلئے عدالت سے رجوع کیا اور عدالتی احکامات پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔
No comments:
Post a Comment