لندن: وزیراعظم نوازشریف اوپن ہارٹ سرجری کے ایک ہفتے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔
وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں 31 مئی کو اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے تقریباً ایک ہفتہ اسپتال میں قیام کیا تاہم اب ڈاکٹروں کی جانب سے صحت تسلی بخش قرار دیے جانے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کی اسپتال سے گھر منتقلی کے موقع پر ان کی اہلیہ کلثوم نواز، صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ تھے جب کہ اسپتال سے باہر آنے پر وزیراعظم نے وہاں کھڑے افراد کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی گھر منتقلی کے موقع پر اسپتال کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں رمضان کریم کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کا چاند خوشخبری لے کر آیا ہے اور وزیراعظم نواز شریف گھر واپس آرہے ہیں۔
The crescent bringing glad tidings sighted. PM going back home. Which of the blessings of thy Lord shall ye deny? Ramadan Kareem to all— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 6, 2016
اس سے قبل لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی طبیعت میں کافی بہتری آرہی ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ ہرگھنٹے بعد چہل قدمی بھی کرتے ہیں جب کہ آپریشن کے بعد دی جانے والی بیشتر دوائیں بھی بند کردی گئی ہیں تاہم وہ گھر منتقلی کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ایک ہفتے تک آرام کریں گے۔
No comments:
Post a Comment