چہرے پر پنچ رسید کرنے کا پوز دینے کی بات سن کرنروس ہوگیا تھا، عامر

مجھے محمد علی کو دیکھ کر ہی باکسنگ کا شوق ہوا، عامر خان:فوٹو: فائل
لاہور:  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ٹویٹر پر محمد علی کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کی ہمت کیلیے دعا کی ہے۔
انھوں نے لکھا کہ میں اس وقت نروس ہو گیا جب عظیم باکسر نے مجھے کہا کہ میرے چہرے پر پنچ رسید کرنے کا پوز دو۔ بعد ازاں اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے محمد علی کو دیکھ کر ہی باکسنگ کا شوق ہوا اور اب انہی سے  تحریک پا کر چیریٹی کام کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ 3 بار عالمی چیمپئین رہنے والے امریکا کے شہرہ آفاق عظیم باکسر محمد علی کلے گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates