فالج کومکمل طور پر دور کرنے والے انقلابی علاج میں اہم پیش رفت

اس طریقہ علاج میں فالج سے متاثر ہونے والے دماغی اور ذہنی سرکٹ کی مرمت کی جاسکتی ہے، ماہرین، فوٹو؛ فائل
کیلیفورنیا: ڈاکٹروں نے اسٹیم سیل سے فالج کے مریضوں علاج کرکے اس مرض کو دور کرنے کا ایک اہم اور انقلابی مظاہرہ کیا ہے۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے دریافت کیے گئے اس طریقہ علاج میں فالج سے متاثر ہونے والے دماغی اور ذہنی سرکٹ کی مرمت کی جاسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس علاج کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ فالج سے متاثر ہونے کے 3 سال بعد بھی یہ طریقہ کارگر ہوتا ہے اور لاکھوں افراد میں فالج کے اثرات کو دور کرکے انہیں معمول کی زندگی لوٹا سکتا ہے۔
ماہرین نے ابتدائی طور پر 18 مریضوں پر یہ علاج آزمایا جس کے زبردست نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ آپریشن کے 12 ماہ بعد ان مریضوں کی صحت پر اچھے اثرات دیکھے گئے۔ ان میں سے ایک مریض وہیل چیئر کا محتاج تھا اور اب وہ صبح کو دوڑتا ہے۔ ایک خاتون اپنا پاؤں ہلانے سے قاصر تھیں اور اب وہ نہ صرف سیڑھیوں پر آتی جاتی ہیں بلکہ شادی کے بعد ایک بچے کی ماں بھی بن چکی ہیں۔
ماہرین کے مطابق جن مریجوں پر یہ طریقہ علاج آزمایا گیا ان میں خلیاتِ ساق ( اسٹیم سیلز) داخل کیے گئے جو دماغ میں جاکر ان کے خلیات کو بنانے لگے اور متاثرہ حصوں کی مرمت ہونے لگی جس کے لیے کھوپڑی میں سوراخ کرکے دماغ کے متاثرہ حصے پر اسٹیم سیل داخل کیے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ علاج سے اگلے 12 ماہ میں مریض ہاتھ ہلانے، بات کرنے اور اٹھنے کے قابل ہوئے اور بعض لوگ چلنے پھرنے لگے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates