محمد عامر کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا، پی سی بی نے تصدیق کردی

محمد عامر کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا، پی سی بی نے تصدیق کردی

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا جب کہ پی سی بی نے بھی اس کی تصدیق کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر 5 سال بعد برطانیہ کی سرزمین پر ایک مرتبہ پھر کھیلیں گے جب کہ انہیں ویزہ بھی مل گیا جس کی تصدیق پی سی بی نے بھی کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بجائے فاسٹ بولر نے برطانوی ویزے کی درخواست مکمل دستاویزات کے ساتھ خود جمع کرائی تھی۔ ویزہ ملنے کے بعد محمد عامر 18 جون کو قومی ٹیم کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لئے محمد عامر کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت ویزہ ملنے سے مشروط کی گئی تھی۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates