جولائی شروع ہونے کو، شہبازونثار جنرل راحیل کی مدت ملازمت میں توسیع کے حامی ، حکومت مخالف ہے:عارف نظامی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کی الٹی گنتی شروع ہے ، جہاں ایک طرف اطلاعات ہیں کہ حکومت ان کی خدمات اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ان کی مدت میں اضافہ چاہتی ہے تو وہیں سینئر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیاہے کہ دو شخصیات کے علاوہ حکومت راحیل شریف کی مدت ملازمت کے حق میں نہیں ۔ 
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عامر متین کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے عارف نظامی نے کہاکہ آرمی چیف کے مستقبل پر زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے لیکن اب چونکہ جولائی قریب ہے ، میرے پاس بڑی عجیب سی خبر ہے کہ شہبازشریف اور چوہدری نثار علی خان کا تو خیال ہے کہ جنرل راحیل شریف کوتوسیع ملنی چاہیے لیکن حکومت کی دیگر مشینری اس کے حق میں نہیں ۔ عارف نظامی کاکہناتھاکہ شہبازونثار کا خیال ہے کہ زیادہ نہیں تو کم ازکم ایک سال توسیع تو ملنی چاہیے تاہم اس اطلاع کی کسی طرف سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates