فجر کی اذان کے دوران بھی کچھ کھایاپیاجاسکتاہے، پاکستان کے معروف عالم دین نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

لاہور(خصوصی رپورٹ) کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ سحری میں کچھ کھائے پئے بغیر روزہ رکھنے سے روزہ مکروہ ہوجاتاہے تو کچھ کا خیال ہے کہ سحر کے خاتمے کے اعلان کیساتھ ہی کھانا پینا بند کردیناچاہیے تاہم معروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے بتایاکہ ” حضور ﷺہی کا فرمان مبارک ہے ’کہ اے اہل اسلام ،سحور کیا کرو کہ سحور خیر و برکت کا وقت ہے اور اس کے اندر تمہاری خوراک کے حوالے سے بھی خیروبرکت ہے‘ ۔اُنہوں نے بتایاکہ صبح صادق اور سحر کے تعین میں تین منٹ کا وقفہ عمومی طورپر رکھاجاتاہے ، اگر کسی نے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد کھایا پی لیا تو گویا اس نے صبح صادق سے پہلے کھایا لیکن احتیاط کا تقاضا ہے کہ وقت ختم ہونے سے دومنٹ پہلے ہی کھانا پینا ختم کردیں۔
روزنامہ پاکستان سے فیس بک پر لائیوگفتگوکرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہاکہ عقل سلیم کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ جب اللہ اور رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اجازت دی ہے کہ مثلاً تین بجکر اتنے منٹ تک کھاپی سکتے ہیں تو بعض ممالک میں 20 گھنٹے کا روزہ ہے تو اس لئے ہم کو آخر تک جب شریعت کی طرف سے کھانے پینے کی اجازت ہے تو کھانا پینا چاہیے،باقی اگر کوئی آدمی رات کو کھالیتا ہے اور عین وقت پر اس کی آنکھ لگ جاتی ہے یا کچھ مصروفیات ایسی ہیں کہ اس کو سحری کا موقع نہیں ملتا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم حضور ﷺکے اس فرمان مبارک پر عمل نہیں کررہے جس کے اندر یہ کہا گیا کہ سحور کرو سحور میں برکت ہے۔ ہماری حضور ﷺ کی سنت پاک اور آپ کے اس فرمان پر عمل کرنے کے لئے مستحسن بھی یہی ہے، مستحب بھی یہی ہے اور سنت بھی یہی ہے کہ ہم صبح صادق تک سحور کے لئے اختتام سحر تک کھائیں بھی سہی اور پئیں بھی سہی۔
اُنہوں نے بتایاکہ صبح صادق کا تعین ماہرین فلکیات نے کیاہے اور اس میں احتیاطاً تین منٹ کا وقفہ رکھا ہے، چونکہ اب کیلنڈر سامنے آجاتے ہیں کہ فلاں جگہ پر اتنے بج کر اتنے منٹ پر سحری یا افطاری ہوگی ، اگر اس صورتحال میں سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد کوئی شخص کھالیتا ہے یا پی لیتا ہے تو وہ یوں سمجھے کہ صبح صادق سے پہلے اس نے کھایا پیا ، شرعاً اس کا روزہ ہوگیا، لیکن احتیاط کا تقاضہ ہے اور مسلمان کوبروقت کھانا پیناچھوڑ دینا چاہیے بلکہ وقت ختم ہونے سے دومنٹ پہلے ہی کھانا پینا بند کردینا چاہیے ۔ 
وینا ملک کی متنازعہ تصاویر پر مفتی عبدالقوی نے اُنہیں کیا کہاکہ سابق اداکارہ شوبز کی چکا چوند کو خیرباد کہنے پر مجبور ہوگئیں ، ویڈیو دیکھیں 

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates