اسلام آباد: حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کے فرنٹ مین احمد فیض کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ملک نزید احمد نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے مرکزی ملزم راؤ شکیل کے فرنٹ مین احمد فیض کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ملزم کے خلاف سعودی عرب میں مقیم گواہ کا بیان ریکارڈ کرنا باقی ہے، عدالت نے ملزم کو کل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ حج کرپشن کیس میں سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور ڈی جی حج راؤ شکیل سمیت 3 افراد کو سزا ہوچکی ہے جب کہ احمد فیض آخری ملزم ہیں جن سے متعلق فیصلہ ہونا باقی ہے۔
No comments:
Post a Comment