اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وفاقی دارالحکومت میں سیف سٹی پروجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق سیف سٹی منصوبے پر 12 ارب روپے سے زائد لاگت آئی ہے، اس کے تحت اسلام آباد کے مختلف مقامات پر ایک ہزار 950 کیمرے نصب کیے گئے ہیں، اس منصوبے کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سیکٹر ایچ 11 میں ایک بم پروف عمارت میں قائم کیا گیا ہے جہاں سے اہم عمارتوں، داخلی اور خارجی مقامات، سڑکوں، کاروباری مراکز اور شہر کے رہائشی علاقوں کی نگرانی کی جائے گی۔ یہ منصوبہ امن وامان کی صورتحال اور وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
وزیر داخلہ نے چینی سفیر کے ہمراہ منصوبے کے افتتاح کے موقع پر سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ یہ کام ہمارے ملک میں بہت انوکھا اور نیا ہے، اس سےاسلام آباد کی سیکیورٹی فول پروف بنانے میں مدد ملے گی پولیس کیمرے کے ذریعے پورے شہر کی مانیٹرنگ کرے گی، سیکیورٹی مسائل کے حل کیلئے اس منصوبے پر تعریف نہیں بلکہ وہ شہری اور میڈیا کا تعاون چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کےساتھ انسانی وسائل کی بہتر تربیت بہت ضروری ہے۔ اگر پولیس کی جانب سے کارکردگی نہیں دکھائی جائے گی تو اس منصوبے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
No comments:
Post a Comment