ممبئی: کنگنا رناوت کوبالی ووڈ کی کوئن کہا جاتا ہے لیکن یہ بھی ستم ظریفی ہے کہ ہریتھک روشن کے ساتھ عدالتی جنگ کے باعث کوئی بھی ان کے ساتھ اپنا تعلق نہیں جوڑنا چاہتا اور یہی صورت حال رنبیر کپور کی بھی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر اپنے اور کنگنا کے افیئر کی خبریں دیکھ کر شدید غصے میں ہیں۔
کچھ برس قبل بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنویرکپورنے سلمان خان اورکترینہ کیف کے درمیان دراڑیں ڈال کر اپنی نئی پریم کہانی شروع کی تھی لیکن پھریہ پریمی جوڑا بھی ٹوٹ گیا لیکن اب تک رنبیرکو کسی سے دوبارہ محبت نہیں ہوئی تاہم چند روزقبل ان کا نام سوشل میڈیا پر کنگنا رناوت کے ساتھ جوڑا گیا، یہ یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اتنی مقبول ہوئی کہ ٹوئٹر پر رنبیر کنگنا کا ہیش ٹیگ گردش کرنے لگا۔
کنگنا سے محبت کی خبروں پر رنبیرکو پہلے تو حیرت ہوئی لیکن خبریں یہ ہے کہ وہ انتہائی غصے میں ہیں۔ ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ رنبیر یہ بات بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس قسم کی خبریں پھیلانے میں کس کا ہاتھ ہے لیکن فی الحال رنبیر کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریزکررہے ہیں ۔ اگر سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر ان خبروں کو بڑھاوا دیا تو پھر وہ اپنی زبان بند نہیں رکھیں گے اوراس واقعے میں ملوث افراد کو کھری کھری سنائیں گے۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوٹ اور ہریتھک روشن کے درمیان دھواں دار عشق اب عداوت میں بدل چکی ہے اور دنوں ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بعد اپنے نجی معاملات عدالت میں لے آئے ہیں۔
No comments:
Post a Comment