لاہور( صبا ح نیوز) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ آرمی چیف کے کہنے پردرج نہیں کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری غلط بیانی کر رہے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرعلامہ طاہر القادری نے آٹھ ماہ بعد پاکستان آمد پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے انصاف دلانے کے مطالبے پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے طاہر القادری کو کھری کھری سنا دیں۔رانا ثناء کا کہناتھا کہ پاکستان کے سپہ سالار کو اپنے ذاتی اوربیجا معاملات میں گھسیٹنا انتہائی گھٹیا اورغیرقانونی ہے۔ اس کی اتنی اہمیت نہیں کہ آئی ایس پی آر اس کی تردید کرتارانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ ایک طرف عوامی تحریک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیسامنے پیش نہیں ہوئی تو دوسری جانب ان کے و کلاء عدالت میں ہر پیشی میں جاتے ہیں طاہرالقادری کے گزشتہ روز کے بیان سے متعلق رانا ثناء کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری بھی میر ے سامنے بیٹھ جائیں ،شہبازشریف بھی اور ہم حلفیہ بیان دیتے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ر اناثناء اللہ نے کہا کہ وہ ہرسال عید قربان سے قبل قربانی کی بات کرتے ہیں اور جب کچھ نہیں ہوتا توپھر ڈھٹائی سے نئی تاریخیں دینا شروع کردیتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وطن واپسی پر لاہورائرپورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کے دوران آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف آپ نے عظیم کام کیے، سپہ سالارآپ کو کامیاب کارروائیوں پر مبارک باد دیتا ہوں،آرمی چیف صاحب!انصاف دلانا آپ کی ذمہ داری ہے۔حکومت کو للکارتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت کی موت اپنے ہاتھوں ہوگی،حکمرانوں کی روح پرواز کرتے دیکھ رہا ہوں، 17جون کو خاص بات کروں گا، تمام جماعتوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔دھرنا لانگ ٹرم ہوگا یا شارٹ ٹرم ابھی نہیں بتا سکتا، میں یہ نہیں جانتا کہ میرے دھرنے کے کتنے دن بعد حکومت ختم ہوجائے گی، مگر میں جانتا ہوں کہ یہ حکومت خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارے گی۔
طاہرالقادری نے غلط بیانی کی،مقدمہ آرمی چیف کے کہنے پردرج نہیں کیا: رانا ثناء اللہ

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Pakistan Election 2018 View political party candidates, results
https://www.geo.tv/election/candidates
-
افغانستان دوست اور ہمسایہ ملک ہے اس کا احترام کرتے ہیں، وزیر داخلہ فوٹو: فائل طور خم: وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکست...

No comments:
Post a Comment